پولیس کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ


گجرات میں پولیس نے ظہورالہی ہاؤس پر چھاپہ مارا، جس کی تصدیق سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے خود کی ہے۔

سابق وزیراعلی نے پرویزالہی نے کہا کہ پولیس اہلکارسیڑھی لگا کرظہورالہی ہاؤس میں داخل ہوئے، ہمارے ملازمین کو ہراساں کیا گیا۔ ہمیں اس چھاپے کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ یہ چاہتے ہیں کہ ہم عوامی خدمت نہ کریں، حکمرانوں کو الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی ہے اسی لیے یہ گھسے پٹے سیاستدان ایسی حرکتیں کررہے ہیں، ہمیں عدالتوں پر پورا یقین ہے انہیں عدالتوں سےسزا دلوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، پرویز الہیٰ

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ہتھکنڈوں کے خلاف تاجر، طلبا بھی نکل رہے ہیں، گھسے پٹے سیاستدان ایسی حرکتیں کررہے ہیں، یہ حکومت پتہ نہیں کہاں کی حکومت ہے، حکومت دہشت گردوں کو پکڑے، جو کچھ بھی ہورہا ہے ریکارڈ اکٹھا کررہے ہیں، حکمران اپنا کام بھول گئے ہیں، ان کا کام انتخابات کرانا ہے لیکن حکمران اپنی دشمنیاں نکال رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں نگران حکومت ہے وہاں ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے، حکمرانوں کی اس حرکت پرپورا گجرات باہر نکلا ہے، حکمرانوں کا بھی احتساب ہوگا اور بہت جلد ہوگا ، حکمران جس طرح لوگوں کو تنگ کررہے ہیں سب نے دیکھا، حکمرانوں کو الیکشن میں اپنی موت نظر آرہی ہے یہ فرار چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں