لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار چیمپیئن: ’اس سے اچھا فائنل میچ شاید ہی پہلے کبھی دیکھنے کو ملا ہو‘

لاہور قلندر

،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA

لاہور قلندر کی ٹیم ملتان سلطان کو ایک رنز سے ہرا کر پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی چیمپیئن بن گئی ہے۔

لاہور قلندرز جو چھ برس تک پی ایس ایل میں جیتنے کی جد و جہد کرتی رہی اب مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل جتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

سنیچر کو ہونے والے فائنل میں لاہور قلندرز قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف اپنے اعزاز کا دفاع کرنے اتری تو اس کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 200 رنز بنائے اور ملتان کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف ملا۔

ملتان سلطان 20 اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصن پر 199 رنز بنا سکی اور صرف ایک رنز سے فائنل ہار گئی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔ جبکہ ملتان سلطانز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایک، ایک بار فاتح رہے۔

آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے آل راؤنڈر پر فارمنس دکھائی۔ جس کی وجہ سے پاکستانی سوشل میڈیا ان کی تعریفوں سے بھر گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے بطور کپتان کی عمدہ اننگزکھیلتے ہوئے صرف 15 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی کیچنگ اور گراؤنڈ فیلڈنگ بھی تیز تھی۔ شاہین شاہ آفریدی نے دوسرے سپیل میں پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، انور علی اسامہ میر اور رائلی روسو کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔

یہ دوسری مرتبہ ہے کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل تھیں اور لاہور قلندرز نے یقینی بنایا کہ میچ کے نتائج بھی پہلے جیسے رہیں۔ گذشتہ برس بھی لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ہر کر چیمپیئن بنا تھا۔

پی ایس ایل 2023 کا آغاز قلندرز نے سلطانز کو ایک رن سے شکست دے کر کیا اور اسی نتیجے کے ساتھ ٹورنامنٹ کو ختم بھی کیا۔

سوشل میڈیا صارفین لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں تعریف کرتے دکھائی دیے۔

ایک ٹوئٹر صارف تاشین قسام کا کہنا تھا ’زمان خان صاف طور پر پی ایس ایل کے بہترین بولر ہیں ۔ انھوں نے قلندرز کے لیے کر دکھایا۔

خدیجہ نامی صارف کا کہنا تھا ’کیا میچ تھا، کیا فائنل تھا، شاہین اور چیمپیئن لاہور قلندرز کامیابی سے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے پہلے کپتان اور ٹیم بن گئے۔ اس وقت پر لاہوری ناچ رہا ہوگا۔‘

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 1
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 1

خالد حسین نامی صارف کے بھی کچھ ایسے ہیں جذبات تھی ان کا کہنا تھا ’اس سے اچھا فائنل میچ شاید ہی پہلے کبھی دیکھنے کو ملا ہو شاباش لاہور قلندر شاباش شاہین شاہ آفریدی ‘

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 2
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 2

ٹورنامنٹ کے اختتام پر دیے جانے والے اعزازات

  • عماد وسیم کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا
  • ٹورنامنٹ کا بہترین فیلڈر کیرون پولارڈ کو قرار دیاگیا۔
  • محمد رضوان نے 14 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ حاصل کیا۔
  • حسان اللہ نے ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا ایوارڈ جیتا انھوں نے 22 وکٹیں حاصل کیں۔
  • محمد رضوان نے ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا ایوارڈ جیت لیا۔
  • احسان اللہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی ، وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے بولر ہیں۔
  • پی ایس ایل 8 میں ابھرتے کھلاڑی کا ایوارڈ عباس آفریدی کو ملا : ملتان سلطانز)ملتان سلطان کے کھلاڑی نے 23 وکٹیں حاصل کیں ان کا اکانومی ریٹ9.45 رہا۔
  • پشاور زلمی کی ٹیم کو اسپرٹ آف کرکٹ کا اعزاز ملا