ایشیا کپ کا میزبان کون؟ یو اے ای حکام بھی سرگرم ہو گئے

Asia Cup

پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے؟ شائقین دعائیں مانگنے لگے


ایشیا کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے یو اے ای حکام بھی متحرک ہو گئے ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے یو اے ای کو میزبانی دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکام نے اے سی سی کے صدر جے شاہ سے بھارت میں ملاقات کی ہے اورایشیا کپ کی میزبانی میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیاہے۔

ایشیا کپ، بھارت کا ایک بار پھر پاکستانی تجویز ماننے سے انکار

جے شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ماضی میں یو اے ای پہلی چوائس رہی ہے، انہوں نے ایشیا کپ کے لئے ابوظہبی،دبئی اور شارجہ کو بہترین وینیوز قرار دیا۔

ایشیا کپ کی میزبانی یو اے ای کو د ینے پر غور شروع کر دیاگیاہے جس کے بعد سری لنکا میزبانی کی دوڑ سے باہر ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی ہائبرڈ ماڈل تجویز کو مسترد کر دیا ہے، ایشیا کپ کہاں اور میزبان کون ہو گا اس کے فیصلہ جلد ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں