جب تک عمران خان یہ لڑائی لڑرہا ہے اس کے ساتھ کھڑا ہوں، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے ختم کرنے کے لئے تین افراد کو انگیج کرلیاگیا ہے۔

ٹویٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہاکہ 20 دن سے میری بہنوں، بھتیجوں، بھائیو ں کے گھروں پر پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے، والدہ کے گھر کو بھی توڑ پھوڑ دیا ہے۔

ملک میں نہیں تھا اس کے باوجود 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی کیونکہ پاک فوج کو عظیم اور ملک کا محافظ سمجھتا ہوں۔

عمران خان کو زمان پارک کی رہائشگاہ میں نظر بند رکھنے کی تجویز

انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغا م میں مزید کہاکہ میں بزدل نہیں ہوں، دوستی و دشمنی قبر کی دیوار تک نبھاؤں گا۔

3 آدمیوں کو مجھے ختم کرنے کے لیے انگیج کیا گیا ہے، بتانا چاہتا ہوں دفاع کا حق رکھتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حقیقی حکومت کے ذمہ داران کو لکھ دیا ہے۔ زیادتی کی حد ہوتی ہے، پی ڈی ایم انتقام کو اس سطح پر لے جارہی ہے کہ جو فصل وہ بو رہے ہیں وہ خود انہیں بھی کاٹنی ہے۔

جڑواں شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بینرز آویزاں

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 20 دن سے صرف ٹویٹ کر رہا ہوں۔ ٹویٹر سے اگر خوفزدہ ہیں تو جب تک گرفتار نہیں ہوتا ٹویٹ جاری رہیں گے۔قوم کو بتانا چاہتا ہوں جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں وہ کمزور ہوسکتے ان کے کیسز ہوسکتے ہیں وہ دباؤ برداشت نہیں کرسکتے ہوں گے۔

جب تک عمران خان یہ لڑائی لڑرہا ہے اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں سچ کا حق کا جھنڈا بلند رکھوں گا بے شک میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں