سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونا

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کم ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 1457 روپے کم ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 45 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد نئی قیمت 285 روپے 60 پیسے تک جاپہنچی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قیمت میں بڑا فرق

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے بڑھنے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 316 روپے ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں