پنجاب بھر میں اب سے کہیں بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت

driving licence

پنجاب کے شہری اب صوبے بھر میں کہیں سے بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک  کا کہنا ہے کہ  یہ سہولت شہریوں کی آسانی کیلئے کی گئی ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں اب کہیں بھی ڈرائیونگ لائسنس بنایا جاسکتا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہےکہ اسی حوالے سے پنجاب کے تمام ڈی پی اوز اور سی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل شہری جس ضلع کا ڈومیسائل رکھتے تھے وہیں سے لائسنس بنوانے کے پابند تھے۔


متعلقہ خبریں