گھی کی قیمتوں میں80 روپے فی کلو کمی

گھی

یوٹیلیٹی اسٹورزپرسبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں80 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 490 والےسبسڈائزڈ ایک کلو گھی کی قیمت410 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300 روپےفی کلومیں ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپردستیاب دیگربرانڈڈاشیاکی قیمتیں بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے۔عوام کو سستی اورمعیاری اشیاکی بروقت فراہمی کیلئےکوشاں ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں