کراچی: امریکی شہریوں کو لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار

FIA

ایف آئی اے کی کارروائی آن لائن فراڈ میں ملوث 2ملزمان گرفتار


کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے امریکی شہریوں کو لوٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے مار کر شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کے خفیہ ڈیٹا چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

کارروائی کے دوران پی ای سی ایچ ایس میں واقع 2 مختلف کال سینٹرز میں کی گئی اور ملزمان امریکی شہریوں کو جعلی کال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان بائپر جوائے، پاکستان سے ایک ہزار کلومیٹر دور، الرٹ جاری

ترجمان کے مطابق ملزمان خود کو بینک ملازم ظاہر کر کے اسپوفنگ کال کرتے تھے اور ملزمان نے امریکی شہریوں کا ڈیٹا سوشل میڈیا کے ذریعے خریدا۔ ملزمان امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کو ذاتی خریداری کے لیے استعمال کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان سے ڈیجیٹل گیجٹس برآمد ہوئیں جبکہ 2 مقدمات درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں