وزارت صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لئے مربوط اقدامات کر رہا ہے، وفاقی سیکرٹری برائے قومی صحت

Federal Secretary for National Health Iftikhar Shalwani
Federal Secretary for National Health Iftikhar Shalwani

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری برائے قومی صحت افتخار شلوانی نے کہاہے کہ عالمی ادارہ صحت کی خدمات قابل تحسین ہیں،وزارت صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لئے مربوط اقدامات کر رہا ہے۔وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابقیہ بات انہوں نےملک میں عالمی ادارہ صحت کے نو تعینات نمائندے ڈاکٹر ڈیپنگ لیوسےملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

سیکرٹری صحت نے عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لئے مربوط اقدامات کو یقینی بنارہاہے۔ پولیو کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے کہاکہ پاکستان میں صحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ڈبلیو ایچ او صحت کے شعبے میں بھر پور تعاون جاری رکھے گا ۔