مدینہ منورہ ، 40 برس سے زائرین کو مفت چائے پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کرگئے

Sheikh Ismail
Sheikh Ismail

مدینہ منورہ ۔18اپریل (اے پی پی):مدینہ منورہ میں 40 برس سے زائرین کو مفت چائے اور قہوہ پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کرگئے۔ ایس پی اے کے مطابق شیخ اسماعیل کا تعلق شام کے شہر حماہ سے تھا، وہ 50 سال سے مدینہ منورہ میں مقیم تھے۔

شیخ مدینہ منورہ آنے والے ہر زائر کو ڈسپوزایبل کپس میں گرما گرم چائے یا کافی مفت پیش کیا کرتے تھے،وہ کبھی کبھار زائرین کو اپنے آبائی علاقے سے آنے والی روایتی مٹھائیاں بھی پیش کرتے تھے۔