وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ

Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو سولہویں قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ ا جلاس سے خطاب سے قبل مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً ان کی کرسیوں پر جا کر مصافحہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف جب اجلاس میں شرکت کیلئے ہال میں داخل ہوئے تو اراکین نے ان کا بھرپور خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری اور اتحادی جماعتوں کے دیگر اراکین سے ان کی نشستوں پر جا کر فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔