چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فوج کے جنرل اسٹاف کے چیف جنرل متین گورکی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فوج کے جنرل اسٹاف کے چیف جنرل متین گورکی ملاقات

راولپنڈی ۔18اپریل (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فوج کے جنرل اسٹاف کے چیف جنرل متین گورک نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون اور دائرہ کار بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔