وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک

Boat sinking
Boat sinking

بنگوئی۔20اپریل (اے پی پی):وسطی افریقی جمہوریہ(سی اے آر)کے دریائے مپوکو میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کےمطابق عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب صوبہ مپوکو میں ایک کشتی کسی عزیز کی تدفین کے سلسلے میں 300سے زائد افراد کو ایک گاؤں موکیلو جاتے ہوئے الٹ کر ڈوب گئی۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر کچھ لوگوں کو ریسکو کیا ہے تاہم متعدد متاثرین تاحال لاپتہ ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بحری اور جنڈرمیری فورسز نے ریسکیو آپریشن کی ذمہ داری سنبھال لی ہے اور تاحال دریا سے15لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو اہلکار مزید لاشوں کی برآمدگی کی امید میں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔