افغانستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص ہلاک،3زخمی

Mine
Mine

کابل۔21اپریل (اے پی پی):افغانستا ن کے شہر کابل کے نواحی علاقے کوٹ سانگی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔شنہوا کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس ڈسٹرکٹ 3 کے علاقے کوٹ سانگی میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک کار میں سوار ڈرائیور ہلاک اور 3دیگر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام متاثرین مقامی شہری تھے پولیس نے علاقے میں پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ تاحال کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔