Add Poetry

"دُعا سالِ نو"

Poet: Suhail Ahmad By: Suhail Ahmad, Rawalpindi

ہو دُعاوں میں میری اثر اےخُدا
رحم کر اے خُدا، رحم کر اے خُدا

سارے اہلِ وطن شاد و آباد ہوں
اور لگے نہ اِنہیں پھر نظر اے خُدا

کوئی محکوم ہو اور نہ محتاج ہو
زندگی چین سے ہو بسر اے خُدا

اِس چمن میں بہاروں کا ہی راج ہو
اور خزاں کا نہ ہو پھر گزر اے خُدا

منزلوں کی طرف جو بھی ہیں گامزن
تلخ اِن کا نہ ہو یہ سفر اے خُدا

حادثہ ہو نہ کوئی کہیں اے سُہیل
عافیت عام ہو اس قدر اے خُدا

آمین

Rate it:
Views: 872
01 Jan, 2014
Related Tags on New Year Poetry Poetry
Load More Tags
More New Year Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets