Add Poetry

یہ کہہ کے رک گیا موسم انتظار کا

Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabad

یہ کہہ کے رک گیا موسم انتظار کا
کہ ابھی بنا نہیں موسم وصال کا

ہجر کی رات کوئی لمبی بھی نہیں
صرف شمار ہے ماہ و سال کا

عشق میں بیتابی کے کیا معانی
ملنا یوسف کا ہے یعقوب کے حال کا

حسرت_ دید میں آنکھیں وبران ہوئیں
رہا روشن چہرہ کسی کے جمال کا

حرف_ شکایت لب پر گوارا نہیں ہے
معاملہ ہے غیرت_ صبر کے پامال کا

Rate it:
Views: 440
15 Dec, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets