Add Poetry

آپ ﷺکے دم سے خودی کا طاقچہ روشن ہوا

Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachi

آپ ﷺکے دم سے خودی کا طاقچہ روشن ہوا
معرفت کا رب سے ایسا سلسلہ روشن ہوا

جہل کا اک دور تھا اور لوگ غافل تھے سبھی
آپ ﷺ آئے حق کا ایسا راستہ روشن ہوا

کعبہ میں جو بت تھے سب وہ منہ کے بل گر پڑے
دنیا کے گرد ایسا پھر اک دائرہ روشن ہوا

آگ فارس میں لگی تھی برسوں سے وہ بجھ گئی
آپ ﷺ کی آمد ہوئی ایسا ضیا روشن ہوا

سارے عالم میں پرستش کا عجب تھا سلسلہ
آپﷺسے جینے کا پھر اک ضابطہ روشن ہوا

جھومتی گاتی فضا ہے اور دیتی ہے صدا
نور کا اک سلسلہ اب جا بجا روشن ہوا

ہے منور آج بھی انﷺ کے ہی دم سے یہ جہاں
آج بھی عاشق کا ہر گھر با خدا روشن ہوا
 

Rate it:
Views: 411
22 Nov, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets