Add Poetry

تجھ پہ جو بھی زوال آیا ہے

Poet: علی زریون By: Ali, Karachi
Tujh Par Jo Bhi Zawal Aaya Hai

تجھ پہ جو بھی زوال آیا ہے
سب ترا ہی کیا کرایا ہے

اے ستارے !! چراغ کو تو نے
میرے بارے میں کیا بتایا ہے ؟؟؟

خواب نے آج اپنی خلوت میں
کاسنی رنگ کو بلایا ہے

اس میں میرا کوئی قصور نہیں
مجھے دریا نے خود بچایا ہے

شاہزادہ یونہی اداس نہیں
شاھزادی نے کچھ چھپایا ہے

صبح کے وقت تیری یاد کا پل
کیسی معصومیت سے آیا ہے

اے بہت تیز حسن !! دھیان رہے
مجھ پے اک سانولی کا سایا ہے

اپنی تعظیم کر،کہ میں نے تجھے
اپنی آنکھوں کا غم سنایا ہے

ہارنے کے لئے ہی بھیجھا تھا
اور دل ہار کر ہی آیا ہے

جس طرح تم منا رہے ہو مجھے
اس طرح کوئی مآن پایا ہے ؟؟؟

سرکش عشق ہوں علی زریون
اپنے چرنوں میں سر جھکایا ہے
 

Rate it:
Views: 5472
09 Jun, 2021
Related Tags on Ali Zaryoun Poetry
Load More Tags
More Ali Zaryoun Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets