Add Poetry

جنت کے ھو اگر داعی تم اعمال بدل ڈالو

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar

ماضی میں رہنا ھے تو تم حال بدل ڈالو
پنچھی نہ آب آئیں گے تم جال بدل ڈالو

اپنوں کے نشانوں پر اکثر تم رہتے ھو
گر بچنا ھے ان سے تو تم ڈھال بدل ڈالو

وقت تو گزرے گا پھر غم کے مداؤں میں
مہینے تو وہی ھو نگے تم سال بدل ڈالو

دنیا تو دلدل ھے کیوں خود کو پھنساتے ھو
ان رستوں پہ ناں جانا تم چال بدل ڈالو

خسارے کا سودا ھے عشرت کی سب راتیں
جنت کے ھو اگر داعی تو تم اعمال بدل ڈالو

کسی ویب پر ایک نصیحت اموز نظم پڑھی بے حد پسند آئی ۔
ان صاحب سے معذرت کیونکہ انکا ردیف کافیہ اپنے طریقے سے استعمال کیا ۔ شکریہ

Rate it:
Views: 989
21 Dec, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets