Add Poetry

میں نے عریاں تجھے اے رشک قمر دیکھ لیا

Poet: Aatish Haider Ali By: Sana, karachi
Mein Ne Uryaan Tujhe Ae Rashk Qamar Dekh Liya

میں نے عریاں تجھے اے رشک قمر دیکھ لیا
دیدہ و دل کو جو تھا مد نظر دیکھ لیا

نزع میں یار نے صورت نہ دکھائی مجھ کو
دشمن و دوست کو ہنگام سفر دیکھ لیا

لے گئی وحشت دل گور غریباں کی طف
ہم نے یاران گزشتہ کا بھی گھر دیکھ لیا

خوں کیا غیر کے دل کو مری جاں بازی نے
یاد نے چیر کے پہلو کو جگر دیکھ لیا

دہن یار سے اک شعر کسی دن نہ سننا
ہم نھے اس اپنی زباں کا بھی اثر دیکھ لیا

بھر گیا دامن نظارہ گل نرگس سے
آنکھ اٹھا کر جو کبھی تو نے ادھر دیکھ لیا

روبرو رہنے لگا آئینہ آتش شب و روز
یاد کو غیر سے بھی شیر و شکر دیکھ لیا

Rate it:
Views: 1794
17 Feb, 2014
Related Tags on Khwaja Haider Ali Aatish Poetry
Load More Tags
More Khwaja Haider Ali Aatish Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets