Add Poetry

نئے خیال کے لفظوں کی شاعری بنکر

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

نئے خیال کے لفظوں کی شاعری بنکر
میں اسکے ہاتھ سے نکلی ہوںاب نئ بنکر

مری حیات کا مقصد بدل دیا اس نے
نکل پڑی ہوں فسانے سے زندگی بنکر

یہ بے قراری نئے کھولتی ہے در مجھ
قرا ر لوٹ رہا ہے وہ آگہی بن کر

دکھارہا ہے اندھیرے میں روشنی مجھکو
ترے فراق کا ہر لمحہ چاندنی بن کر

ٹپک رہاہے مری آنکھ سے لہو کی طرح
لبوں پہ کھیل رہا پے وہ تشنگی بن کر

ستم خزاں کا ہمیں ڈر ہے سہہ نہ پائیں گے
وفا کی آس جگا پھر سے عا شقی بن کر

کبھی تو لوٹ کے آ پھر سے میرے آنگن میں
اتر جا روح میں پھر میری تازگی بن کر

Rate it:
Views: 570
23 Oct, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets