Add Poetry

تیرے پیار میں

Poet: A.A.Asghar By: A.A.Asghar, LONDON

دیکھ تیرے پیار ن ےمیری کیا حالت بنائی ہے
کوئی کہتا ہے دیوانہ کوئی کہتا سودائی ہے

میں تو شام و سحر تجھ کو صدا دیتا ہوں
کیا تیری سماعتوں سے میری صدا کبھی ٹکرائی ہے

دل میں تیری یادوں کا میلہ لگا رہتا ہے
ورنہ میری زندگی میں تنہائی ہی تنہائی ہے

ہم تو کب کے محبت کا اظہارکر دیتے
تیری بدنامی کے ڈر سے یہ بات چھپائی ہے

دن رات تیرے تصور میں کھوئے رہنا
ہم نے تو اب یہ روش اپنائی ہے

Rate it:
Views: 764
02 Dec, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets