Add Poetry

جب دل کی رہ گزر پہ ترا نقش پا نہ تھا

Poet: Ada Jafri By: sana, khi
Jab Dil Ki Reh Guzar Pay Tra Naqsh Pa Na Tha

جب دل کی رہ گزر پہ ترا نقش پا نہ تھا
جینے کی آرزو تھی مگر حوصلہ نہ تھا

آگے حریم غم سے کوئی راستہ نہ تھا
اچھا ہوا کہ ساتھ کسی کو لیا نہ تھا

دامان چاک چاک گلوں کو بہانہ تھا
ورنہ نگاہ و دل میں کوئی فاصلہ نہ تھا

کچھ لوگ شرمسار خدا جانے کیوں ہوئے
ان سے تو روح عصر ہمیں کچھ گلہ نہ تھا

جلتے رہے خیال برستی رہی گھٹا
ہاں ناز آگہی تجھے کیا کچھ روا نہ تھا

سنسان دوپہر ہے بڑا جی اداس ہے
کہنے کو ساتھ ساتھ ہمارے زمانہ تھا

ہر آرزو کا نام نہیں آبروئے جاں
ہر تشنہ لب جمال رخ کربلا نہ تھا

آندھی میں برگ گل کی زباں سے اداؔ ہوا
وہ راز جو کسی سے ابھی تک کہا نہ تھا

 

Rate it:
Views: 2424
14 Mar, 2017
Related Tags on Ada Jafri Poetry
Load More Tags
More Ada Jafri Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets