Add Poetry

حمد باری تعالیٰ

Poet: ڈاکٹر شاکرہ نندنی By: Dr. Shakira Nandini, Oporto

یاد دل میں بسی ایسی تیری
صرف نظروں میں ہے ہستی تیری

تری ہستی کے سامنے ہیچ ہیں سب
سب پہ لازم ہے بندگی تیری

تجھ پہ ایماں ہو تجھ سے ڈرنا ہو
کتنی آساں ہے دوستی تیری

میں کیا ہوں کیا میرا ہوگا
چیزیں میری جو ہیں وہ بھی تیری

جو بھی مر مٹ کے تیرا بن جائے
نگہبان اس کی خدائی تیری

ہر کسی کو خوشی اپنی محبوب
مجھ کو محبوب ہے خوشی تیری

جو نہ پایا تجھے تو کیا پایا
کتنی پر لطف آگہی تیری

آنکھیں اندھی ہیں اس کی جس نے بھی
خود کو دیکھا شان نہ دیکھی تیری

کان دونوں ہی اس کے بہرے ہیں
بات سن کر بھی نہ سنی تیری

دل اس کا دل نہیں ہے پتھر ہے
جس نے بھی بات نہ سمجھی تیری

اس کی تعریف پہ مائل شاکرہ
زہے قسمت ، ہے شاعری تیری

رمضان المبارک میں مسلمان بھائیوں کے لئے خاص تحفہ۔ قبول کیجئے

Rate it:
Views: 613
02 Jun, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets