Add Poetry

دین مصطفیٰ

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

نعت سنتارہوں نعت سناتارہوں ذکرسرکارمیں زندگی گزرتی رہے
سجاتے رہیں ہم سرکارکی محفلیں آنے والوں کی قسمت سنورتی رہے

میرامحبوب رب کامحبوب ہے دیداربھی مصطفی کامطلوب ہے
بیٹھے رہیں مسجدنبوی میں ہم گنبدخضریٰ پہ نظرپڑتی رہے

ہوجائیں جب کسی سے خطائیں سرورکونین کے پاس چلے آئیں
رب چاہتاہے امت مصطفی کی درمحبوب پرقسمت سنورتی رہے

سب سے بلندشان رسول ہے رب تعالیٰ ثناء خوان رسول ہے
پڑھتی رہے گی نعت رسول وہ جوزبان تلاوت قرآن کرتی رہے

محفل میلادمصطفی کی منایاکروگھر،گلیاں،بازاربھی سجایاکرو
خوش ہوجائیں تم پرنبی رحمت بھی رب کی برستی رہے

جس پہ چاہیں نگاہ کرم ڈالیں جسے چاہیں اپنے پاس بلالیں
رہے گنبدخضریٰ غلاموں کے سامنے ہرآنکھ یادمیں مچلتی رہے۔

عقل والے یہ بات نہیں مانتے منزلیں عشق کی عشاق ہیں جانتے
زباں پہ ذکررسول رہے جاری دلوں میں آتش عشق بڑھکتی رہے

چاہتے ہوتم رحمتوں کے سائے رزق میں کبھی کمی نہ آئے
خرچ کرتے رہومیلادمحبوب پرگھرمیں تمہارے برکت اترتی رہے

دل میں بساؤالفت رسول یوں پسندہوتمہیں نسبت رسول یوں
محبت ہورسول سے توایسے دنیاسرکارکادیوانہ سمجھتی رہے

ثابت قدم رہودین مصطفی پرہوچاہے دنیاادھرسے ادھر
دامن سیرت سرورعالم تھامے رہوچاہے ساری دنیاہی بدلتی رہے

صدیق ؔ ناتواں کی ہے یہ دعاجلوہ کریں خواب میں محبوب خدا
دیدارمصطفی کابھی ہوتارہے دل میں طلب اوربڑھتی رہے

Rate it:
Views: 443
05 Nov, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets