Add Poetry

لوگ

Poet: Muhammad Shariq By: Muhammad Shariq, Karachi

خوش ہیں اس دنیا میں خال خال لوگ
اور جابجا نظر آتے ہیں زبوں حال لوگ

یہ احساسِ زیاں تو فقط ظاہری ہے
کرتے ہی رہتے ہیں سوال پہ سوال لوگ

وحشت اثر، سیماب صفت، جنوں خیز
کہاں سے آتے ہیں محشر خیال لوگ

خواب کوئی بکھرے، نہ ٹوٹے کوئی امید
کبھی سمجھ جو پائیں وقت کی چال لوگ

وہی تجربے، وہی نتیجے، وہی معانئ بے معانی
گزار رہے ہیں ہر سال پچھلا سال لوگ

خواہشیں جب ڈھل جاتی ہیں جستجو میں
گزار کے جاتے ہیں بھرپور ماہ وسال لوگ

وقت کی تگ و تاز بکھیر دیتی ہے سب کچھ
دیکھتے ہی دیکھتے ہو جاتے ہیں پامال لوگ

ہر اندھیری بات کو قلب کا اجالا کہیں
ہوگئے ہیں کس قدر روشن خیال لوگ

دن کی تابناکی اور رات کی ظلمت کے بیچ
ہر دم بنے بیٹھے ہیں صورتِ سوال لوگ

اوروں کی خبر نہیں، لیکن اتنا پتہ ہے ہم کو
بزمِ شارق میں ہوتے ہیں کشف سے مالامال لوگ

Rate it:
Views: 687
01 Jan, 2019
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets