Add Poetry

وہ زلفِ گرہ گیر بناتے ہوئے رویا

Poet: ابنِ مُنیب By: ابنِ مُنیب, سکاکا

وہ زلفِ گرہ گیر بناتے ہوئے رویا
"تصویر میں زنجیر بناتے ہوئے رویا"

اُس باپ کی تکلیف سمجھ سکتا ہے کوئی؟
جو زہر کو اکسیر بناتے ہوئے رویا

پہنچا تھا جو باہر سے جنازے پہ بمشکل
وہ باپ کی تصویر بناتے ہوئے رویا

رکھا نہ بھرم بارگہِ عشق کا اُس نے
جو درد کی جاگیر بناتے ہوئے رویا

مژگاں کو کِیا تیز دمِ اشکِ ریا سے
یوں تِیر کو شہتیر بناتے ہوئے رویا

(ایک طرحی مشاعرے کے لیے کہی تازہ غزل۔ واوین میں مصرع جناب عبدالباسط صائم کا ہے۔)
 

Rate it:
Views: 946
22 Apr, 2019
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets