چراغ صبح تلے روشن خیالی دیکھتا ہوں
مین تیرا آنے والا وقت مثالی دیکھتا ہوں
بدلتا آ رہا ھے مجھکو نظر سمان وحشت کا
چار سو فہلی ہوئی مین خیر سگالی دیکھتا ہوں
وطن کا ہر گوشہ مجھ کو سبزہ نظر آتا ھے
گلون سے مہکتی ہوئی ڈالی ڈالی دیکھتا ہوں
اگرچہ کرتا ھے دشمن ہر طرح کے وار
مگر اسکا ہر وار جاتے ہوئے خالی دیکھتا ہوں
اے میرے وطن یہ تیری یکجہتی کا اظہار ھے
کہ تیرا ہر کونہ پائیندہ باد و استقلالی دیکھتا ہوں