Add Poetry

قافلہ موج یقیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: washma khan, Kuala Lampur

قافلہ موجِ یقیں کا جب رواں ہو جائے گا
پھر سلامت کشتیوں کا بادباں ہو جائے گا

پاؤں کا ذرہ زمیں کا آسماں ہو جائے گا
"میرا ہر فقرہ مُکمل داستاں ہو جائے گا"

درد کا سورج چھپے گا بادلوں کی اوڑھ میں
زندگی کا راستہ اب مہرباں ہو جائے گا

میرے ہاتھوں کی لکیروں کو کوئی سمجھا نہیں
کیسے کہدوں وہ بھی میرا رازداں ہو جائے گا

دیکھتے ہی دیکھتے لو پھر دسمبر آ گیا
پھر نیا اک زندگی کا امتحاں ہو جائے گا

آج کھولا ہے یہاں پر جگنوؤں نے راستہ
خوب روشن تیرگی کا یہ سماں ہو جائے گا

کیا حقیقت ہے یہاں پر مفلس و نادار کی
وشمہ تیرا بھی عقیدہ اب عیاں ہو جائے گا

Rate it:
Views: 340
28 Nov, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets