Add Poetry

لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میںلگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میں

Poet: Bahadur Shah Zafar By: najma, khi
Lagta Nahi Hai Dil Mera Ujde Dayar Mein

لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میں
کس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں

کہہ دو ان حسرتوں سے کہیں اور جا بسیں
اتنی جگہ کہاں ہے دل داغدار میں

کانٹوں کو مت نکال چمن سے او باغباں
یہ بھی گلوں کے ساتھ پلے ہیں بہار میں

بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہ
قسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں

کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیے
دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں

Rate it:
Views: 3605
09 Jan, 2020
More Bahadur Shah Zafar Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets