Add Poetry

اطاعت محبوب

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

 رب سے عشق محبوب کاجذبہ مانگو
خواب میں انکے رخ زیباکاجلوہ مانگو

دوبوندہیں جس کی کوثروسلسبیل
اس رحمت کے دریاکاقطرہ مانگو

ملتے ہیں اس میں اصول زندگی کے
نبی سرورکاپیاراپیارااسوہ مانگو

گزرے جورحمت عالم کی یادمیں
وہ وقت وہ گھڑی وہ لمحہ مانگو

موجودرہاجواصحاب رسول میں
اطاعت محبوب کاتم وہی ولولہ مانگو

پہنچادے جومدینے کے شہرمیں
ایساسفینہ، ایسارہبرایسارستہ مانگو

ٹھہرگئے شب معراج روح الامین جب
سرکارفرمایاجوچاہومکین سدرہ مانگو

سکھادیں سرورکونین نے تسبیح فاطمہ
علی المرتضیٰ ن ے جب کہابردہ مانگو

اﷲ قاسم انامعطی محبوب نے فرمایا
سرکارسے سرکارکاتم صدقہ مانگو

کریں رشک تمہی پرافلاک کے قدسی
موت آئے جس میں ایساسجدہ مانگو

پڑھتے رہونعتیں گنبدخضریٰ کے سامنے
آنکھوں کے لیے صدیق ؔایسانقشہ مانگو

 

Rate it:
Views: 470
19 Feb, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets