Add Poetry

یادوں کے خزانے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, پاکستان

کہیں راہوں میں یادوں کے خزانے بھول آئے ہیں
نئے ساتھی ملے ہم کو پرانے بھول آئے ہیں

ملاقاتوں کی چھاؤں اب نہیں ملتی کہیں ہم کو
ملاقاتوں کے سارے ہم ٹھکانے بھول آئے ہیں

بڑے خوش فہم ہوتے تھے بڑے ہی وہم ہوتے تھے
سبھی بچپن کی الفت کے زمانے بھول آئے ہیں

جدائی کی غزل اب گنگناتے ہیں اکیلے میں
تری فرقت میں قربت کے ترانے بھول آئے ہیں

کوئی رونق نہیں اب تو سبھی ویران رستے ہیں
فسانے بن گئے ہیں ہم فسانے بھول آئے ہیں

کوئی نخچیر اب فتراک میں دیکھا نہیں وشمہ
نظر کے برسرِ صحرا نشانے بھول آئے ہیں

Rate it:
Views: 380
25 Feb, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets