Add Poetry

نہیں ہے قابل کوئی بشر بھی

Poet: Bushra Babar By: Bushra Babar, islamabad

 نہیں ہے قابل کوئی بشر بھی
کہ ذکرِسیدالانبیاء کرئے
یہ سب رب کا کرم ہے دیکھو
کہ جس سےچاہے ذکر کرائے

نہیں ہے قابل کوئی بشر بھی
کہ بلندیِ مصطفٰی کو پہنچے
یہ سب رب کا کرم ہے دیکھو
کہ جس کو چاہے بلند کر دے

نہیں ہے قابل کوئی بشر بھی
کہ عرشِ بریں کو جا پہنچے
یہ سب رب کا کرم ہے دیکھو
کہ جس کو چاہے معراج کرائے

نہیں ہے قابل کوئی بشر بھی
کہ بشریت میں نورانیت کو پہنچے
یہ سب رب کا کرم ہے دیکھو
کہ جس کو چاہے نور کر دے

نہیں ہے قابل کوئی بشر بھی
کہ اٹھا سکےجو قرآں کا ذمّہ
یہ سب رب کا کرم ہے دیکھو
کہ جس پہ چاہے نُزُول کر دے

نہیں ہے قابل کوئی بشر بھی
کہ محبت میں اِس مقام کو پہنچے
یہ سب رب کا کرم ہے دیکھو
کہ جس کو چاہے محبوب کر دے

نہیں ہے قابل کوئی بشر بھی
کہ حدودِلا مکاں کو پہنچے
یہ سب رب کا کرم ہے دیکھو
کہ جس کو چاہے پار کر دے

نہیں ہے قابل کوئی بشر بھی
کہ ساتھ محمدِمجتبٰی کے چلتا
یہ سب رب کا کرم ہے دیکھو
کہ جس کو چاہے بُو بکر کر دے

نہیں ہے قابل کوئی بشر بھی
کہ غلامیِ محمدی میں آئے
یہ سب رب کا کرم ہے دیکھو
کہ جس کو چاہے بلال کر دے

نہیں ہے قابل کوئی بشر بھی
کہ دور رہ کے بھی قریب تر ہو
یہ سب رب کا کرم ہے دیکھو
کہ جس کو چاہے اویس کر دے

نہیں ہے قابل کوئی بشر بھی
کہ ترستاہو جس کے لب کو پانی
یہ سب رب کا کرم ہے دیکھو
کہ جس کو چاہے حُسین کر دے
 

Rate it:
Views: 361
22 Apr, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets