Add Poetry

آتا ہوں پھر سے وصل کے لمحے کو بار بار

Poet: ابنِ مُنیب By: ابنِ مُنیب, سکاکا

چند "سائنسی" اشعار (ٹائم ٹریول، پیرالل یونیورس، سپیس ٹائم، فرسٹ کاز )

آتا ہوں پھر سے وصل کے لمحے کو بار بار
میں ہوں، عنانِ وقت ہے، اور دل ہے دوستو
ایسا بھی ہے جہان کہ جس میں نہیں ہوں مَیں
مجھ بِن سجی ہوئی کہِیں محفل ہے دوستو
سوچُوں تو شش جہات کے زنداں میں قید ہوں
مجھ کو مِلا ہے وقت جو، قاتِل ہے دوستو
واجب ہے اِک وجود بھی میرے وجود کو!؟
میرا وجود ہی مِری مشکل ہے دوستو

Rate it:
Views: 686
27 Sep, 2019
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets