Add Poetry

اس دل کی سلطنت میں جو شمس وقمر نہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

آنکھوں کی سر زمین سے کوئی گزر نہیں
اس دل کی سلطنت میں جو شمس وقمر نہیں

بانٹے گی کیا یہ پیار کے لحمے غریب کو
اس زندگی کو دوستو اپنی خبر نہیں

سب راز اپنے کہہ گئی بجھتے دیئے کی لو
شبِ حیات کی یہاں کوئی سحر نہیں

نخلِ خیال پر اگیں کانٹے جفاؤں کے
لیکن وفا کا آج بھی لگتا ثمر نہیں

اک حادثہ یقین کا منظر بدل گیا
آنکھوں پہ واقعات کا کوئی اثر نہیں

ویسے تو ہجر توں کی مسافت طویل ہے
وشمہ تمہاری داستاں بھی مختصر نہیں

Rate it:
Views: 370
26 Aug, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets