Add Poetry

اقوال ساگر حیدر عباسی

Poet: Sagar haider Abbasi By: Sagar Haider Abbasi, Karachi Pakistan

1زندگی ایک خواب ہے جس کی آنکھ قبر میں کھلے گی۔


2جھوٹ انسان کہ ارادوں کو کھوکھلا کر دیتا ہے دیمک زدہ لکڑی کی طرح۔


3کچھ رشتے دل کی دھڑکن کی طرح ہوتے ہیں جنھیں ہم محسوس تو کر سکتے ہیں مگر چھو نہیں سکتے۔


4کسی کا عیب دیکھو تو اس کی اصلاح کرو غیبت سے بچنے کا بہترین اصول یعی ہے۔


5جس میں سیکنھے کی لگن ہو اُسے قابل بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔


6ہر بدزبان اور بدلحاظ انسان کا بہترین علاج خاموشی ہے۔


7حسد کرنے والا ہمیشہ آپ کی قابلیت پر انگلی اُٹھاتا ہے۔


8مسقبل سنوارنا چاہتے ہو تو ماضی کی غلطیوں کو یاد رکھو۔


9پیار میں شک کی گنجائیش نہیں ہوتی اور شک کرنے والے کو پیار کا حق نہیں ہوتا۔


10حیرت ہے ابنِ آدم پر جو موت کی حقیقت سے واقف ہے پھر بھی اس سے غافل ہے۔

Rate it:
Views: 1405
21 Aug, 2021
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets