Add Poetry

امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

جنت کے سرداروں میں اک چراغ روشن ھیں حسین
عدل و انصاف کی درخشاں پہچان ھیں حسین

حکومت بچا کے بھی دونوں جہاں میں ملعون ھے یزید
سر کٹا کے بھی دونوں جہاں میں جاوداں ھیں حسین

کربلا کی داستان خونچکاں پہ ھر آنکھ ھے اشکبار
اسلام کے لیے جان قربان کرنے کی شان ھیں حسین

فاطمہ کے لاڈلے کیسے ظلم کی چکی میں پس گئے
اھل بیعت سمیت یغمبر خدا کے پیرواں ھیں حسین

رھتی دنیا تک انکی قربانیوں کی داستاں مثال بن گئی
ثابت ھوا میدان میں جر ی جانثار دین پہ فداں ھیںحسین

کس شان سے طاغوتیوں کو پھر للکارا تھاجزبہءشوق نے
ظالم کے ظلم سےتڑپتی کربلا کی زمین پر صابر ھیں حسین

تہتر جانوں کا صدقہ حق کی خاطر ھتھیلی پہ رکھ کے پیش کیا
ایسا مجاھدحق کوئی نہں ھے جہاں میں سردار شہیداں ھیں حسین

حسن کتنے لائق پیروی اور برحق ھیں نقش پا امام حسین کے
آج بھی منزل کا پتہ دیتے ھیں وہ جو مقصود یزداں ھیں حسین

Rate it:
Views: 364
09 Oct, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets