Add Poetry

اوروں کا تھا بیان تو موج صدا رہے

Poet: امجد اسلام امجد By: Umair Khan, Abbottabad
Auron Ka Tha Bayan To Mouj Sada Rahay

اوروں کا تھا بیان تو موج صدا رہے
خود عمر بھر اسیر لب مدعا رہے

مثل حباب بحر غم حادثات میں
ہم زیر بار منت آب و ہوا رہے

ہم اس سے اپنی بات کا مانگیں اگر جواب
لہروں کا پیچ و خم وہ کھڑا دیکھتا رہے

آیا تو اپنی آنکھ بھی اپنی نہ بن سکی
ہم سوچتے تھے اس سے کبھی سامنا رہے

گلشن میں تھے تو رونق رنگ چمن بنے
جنگل میں ہم امانت باد صبا رہے

سرخی بنے تو خون شہیداں کا رنگ تھے
روشن ہوئے تو مشعل راہ بقا رہے

امجدؔ در نگار پہ دستک ہی دیجئے
اس بے کراں سکوت میں کچھ غلغلہ رہے

Rate it:
Views: 1113
30 Jun, 2021
Related Tags on Amjad Islam Amjad Poetry
Load More Tags
More Amjad Islam Amjad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets