Add Poetry

بازارِ مصر میں بن کے یوسف بیٹھا ہوں

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwala

ترے حُسن سے مجھ میں نکھار آئے گا
میری اُلجھی ہوئی زندگی میں سنوار آئے گا

شکوہ شکایت ہے تو بس اتنی سی
کہ آخر تجھے مجھ پے کب اعتبار آئے گا

صدیاں گزار دی میں نے ماہ رمضان میں
کب تُم آؤ گے کب تہوار آئے گا

اِس دل کو اتنا یقین ہے تجھ پے
تُو میرے مرنے سے پہلے اِک بار آئے گا

مرضِ عشق میں متبلا ، حال مفلس میرا
اگر تجھے دیکھ لوؤں تو قرار آئے گا

بازارِ مصر میں بن کے یوسف بیٹھا ہوں
اِک دن لینے مجھے میرا خریدار آئے گا

اِک روز میری منتظر نگاہوں نے سوال کیا
نہال کب محبوب کا تحفہ دیدار آئے گا

Rate it:
Views: 404
11 May, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets