Add Poetry

بغاوت کیسے ممکن ھو

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar KSA

اٹھائے ھوں جب ہاتھوں میں پتھر
تو عبادت کیسے ممکن ھو
بسے ھوں رھزن راھوں میں
تو مسافت کیسے ممکن ھو

مجھے بھی خوف ھے کہ میں کبھی
گھر واپس نا آ پاؤں
جو دل میں موت سے ڈر ھو
تو شہادت کیسے ممکن ھو

یوں خوں سے لتھڑی ھوئیں انگلیوں
سے بنائی ہیں تصویریں
کٹے ھوں جب ہاتھ ظلمت میں
تو مہارت کیسے ممکن ھو

لہو میں ڈوبی ھوئیں ہر طرف
انسانوں کی لاشیں ہیں
لگائے ھوں جب موت نے پہرے
تو قیامت کیسے مکن ھو

سسکتی رات میں ہلچل اقتدار
کے ایوانوں میں
سروں پہ تاج جب سب کے
تو بغاوت کیسے ممکن ھو

Rate it:
Views: 1409
26 Jul, 2011
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets