Add Poetry

بے بسی ہم وطنوں کی

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.A

بے چراغ ہے دریچہ طوفاں کا منتظر
افسردہ ہے شجر کہ پت جھڑ کی ہے نظر

کانپتی سوچوں پہ ہے خوف کا حصار
بے کل سی روشنی میں الجھا ہوا قمر

دبیز پردوں سے جھانکتیں بے چین نگاہیں
چہرے پہ ہوا مدھم وہ بہار کا سفر

مسلسل ہے بے بسی صبح کی روشنی میں
رسوائیوں کے خوف میں وہ شام کا پہر

Rate it:
Views: 877
10 Jun, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets