Add Poetry

تم خاص پِلاتے تھے

Poet: ابنِ مُنیب By: ابنِ مُنیب, سکاکا

تم خاص پِلاتے تھے، جو عام نہیں مِلتا
ہاں جام تو مِلتا ہے، وہ جام نہیں مِلتا

گلیوں میں بھٹکتا ہے، بد راہ ہے دل ایسا
اِس صبح کے بُھولے کو، گھر شام نہیں مِلتا

کچھ عشق کرو صاحب، کچھ نام دھرو صاحب
گھر بیٹھنے والوں کو الزام نہیں مِلتا

پڑھتے ہیں کتابوں میں، سُنتے ہیں خطابوں میں
ہم کو تو حرم میں بھی اسلام نہیں مِلتا

ہم سوچنے والوں کی مشکل ہے مُنیبؔ ایسی
آرام سے بیٹھیں تو آرام نہیں مِلتا
 

Rate it:
Views: 785
18 Jan, 2020
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets