Add Poetry

جہنم سے بچایئں میرے آقا

Poet: Syed Zulfiqar Haider By: Syed Zulfiqar Haider, Gujranwala, Pakistan ; Nizwa, Oman

شرمسار ہوں گناہوں کا معترف بھی
بگڑی کو سنواریں مدینے بلایئں میرے آقا
سیاہ دل لیئے نفس کا پیروکار ہوں
مجھ پر ہاوی ظلمتوں سے نکالیں میرے آقا

شاہ بطخا تیری نعتیں پڑھوں تیرے ذکر میں رہوں
دنیا کی فکر سے نکلوں تیری غلامی میں آوَں
تیرے عشق میں جھوما کروں شب و روز
درود و سلام میں محو رہوں ایسا انتظام کریں میرے آقا

تیری دیوانگی میں ایسا مقام ہو
تیرے چاہنے والوں میں میرا نام ہو
تیرے اوصاف کا بیان کر سکوں ایسی میری قسمت ہو
مجھ پر نظر کرم ہو اس قابل بنایئں میرے آقا

حشر کے میدان میں جب اعمال عیاں ہوں گے
میرا بھرم رکھیے گا شاہ مدینہ سنبھال لیجئے گا
اس قابل نہیں کہ آئے نامہ ءِ اعمال دایئں ہاتھ میں
شفاعت کی بھیک دے کر جہنم سے بچایئں میرے آقا

Rate it:
Views: 536
23 Oct, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets