Add Poetry

حسسن وفا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: washma khan washma, Karachi

حُسنِ وفا سے نظریں ہٹا ہی نہ پائے ہم
اُن کی نظر سے دل یہ بچا ہی نہ پائے ہم

مدت کے بعد آپ کا کیا خط ہمیں ملا
تحریر سے نگاہیں ہٹا ہی نہ پائے ہم

خونِ جگر جلا کے بھی جلتے رہے مگر
آنکھوں کے یہ چراغ بجھا ہی نہ پائے ہم

آنکھوں نے تجھ کو کھو دیا کوشش کے باوجود
تصویر تیری دل پہ بنا ہی نہ پائے ہم

برباد کر کے رکھ گئے ہو زندگی مری
آگے تمہارے عشق کے جا ہی نہ پائے ہم

سنتے رہے ہیں ان کی ہی رودادِ زندگی
اپنا تو حال وشمہ سنا ہی نہ پائے ہم

Rate it:
Views: 439
02 Nov, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets