Add Poetry

حسیں زبان ہے اردو

Poet: ذیشان By: Zeeshan, Karachi

حسیں زبان ہے اردو ! غضب روانی ہے
یہ حسن و عشق میں ڈوبی ہوئی جوانی ہے

کبھی کبھی ہے بانک پن گلاب کی مانند
کہیں کہیں یہ زلف یار کی کہانی ہے

شراب جیسا نشہ بھی کبھی چھلک جائے
کبھی یہ وعظ و نصیحت کی اک نشانی ہے

! ہر اک زبان پہ جاری زبان ہو اردو
غزل ہمیں کوئی ایسی تمہیں سنانی ہے

Rate it:
Views: 1733
08 Nov, 2020
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets