Add Poetry

خیال یار سے چھوٹی نہ جستجو اب تک

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds

خیال یار سے چھوٹی نہ جستجو اب تک
ھر طرف وہی ھے موضوع گفتگواب تک

اسی کی یاد سے معطر ھے ھوائے چمن
اسی کی بدولت ھے روح سرخرو اب تک

اسکی یادوں کے شبستاں سے رہائی نہ ملی
اسکے خوابوں کوسجا رکھا ھے چارسو ابتک

سلگ رھی ھیں چنگاریاں وفا کی اب بھی
نشتر ناوک سے ھے جگر لہو لہو اب تک

خواہشوں پر پڑتی رہی یاسیت کی اوس
پھربھی نہ ھوا جگر ان سے رفو اب تک

اسکی نازک مزاجی کے چرچے ھیں گلستانوں میں
بھرا ھوا ھے اس کے لیئے مدح کا سبو اب تک

کیا مزاجوں سے شناسائی بھی اک ھنر ھے حسن
نہ جانے کیوں نہ سمجھ سکا میرا مزاج تو اب تک

Rate it:
Views: 816
26 Sep, 2017
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets