Add Poetry

ماں

Poet: Aaisha Motan By: Aaisha Motan, Karachi

جب اس دنیا نامی اُجری بستی مِیں مَیں آیا تھا
وہ اک ہی ہستی تھی جسکا مجھ پر سایا تھا

میرے بھوکے پیٹھ کو بھرنے کی خاطر
اُس نے اپنے نصیب سے چھین کر مجھے کھلایا تھا

مجھے بیمار جو دیکھا تو سجدے سے اُٹھی نہیں وہ رات بھر
اپنے آنسووں کا واسطہ دے کر اُس نے خدا کو منایا تھا

اس کے ہاتھ جو لگے تو درد کو کیسے نہ آتا آرام
زخم بھی ہوا خوش نصیب جو مرہم اُس نے لگایا تھا

ہنسنا جانتی نہ تھی یا میری فکر میں رہتی وہ ملوث ہر وقت
لب اُس کے بھی کِھلے اک دن جب میں مسُکرایا تھا

اُس کے پیروں کی مٹی سے سرشار جو ہوں تو بن جاوں میں قابل
کیونکہ جنت کو خدا نے اُس کے قدموں تلے سجایا تھا

بہت دعوے کیے اس دنیا کے مسافروں نے محبت کے مگر
وہ ماں ہی تھی جسکا پیار نُو مہینے زیادہ پایا تھا

Rate it:
Views: 2071
10 Jun, 2018
More Mother Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets