Add Poetry

میرا جسم میری مرضی

Poet: Bushra Babar By: Bushra Babar, islamabad

 نا ہی تیرا جسم ہے نا ہی تیری مرضی ہے
یہ جسم بھی اُسی کا ہے اور مرضی بھی اسی کی ہے

دل جب صاف ہوتا ہے تبی دل پاک ہوتا ہے
روح جب پاک ہو جائے تب جسم پہ پردا ہوتا ہے
ہم اُسی رب کے بندے ہیں جس کے در پہ پلتے ہیں
تو جسم بھی اُسی کا ہے اور مرضی بھی اُسی کی ہے

یہ سانسوں کی روانی ہےاور موت بھی تو آنی ہے
خداوند نے پوچھا ہے اور نہ ہی تم سے پوچھے گا
یہ اُس کی بادشاہی ہےاور وہ ہی خالق و مالک ہے
تو یہ جسم بھی اُسی کا ہے اور مرضی بھی اُسی کی ہے

اِسی مٹی سے آئے تھے اِسی میں واپس جاو گے
تو کیا تمھارا جسم ہے اور کیا تمہاری مرضی ہے
یہاں کل سب اُسی کا تھا یہاں آج بھی سب اُسی کا ہے
تو یہ جسم بھی اُسی کا ہے اور مرضی بھی اُسی کی ہے

یہ جسم جسم نہ کرنا یہ جسم بھی تو خاکی ہے
یہ سانس آنی جانی ہے اور روح بھی تو فانی ہے
تو نہ ہی جسم تمہارا ہے نہ ہی مرضی تمہاری ہے
یہ جسم بھی اُسی کا ہے اور مرضی بھی اُسی کی ہے

یہاں کسی کی بھی نہیں چلتی نہ وہ چلنے دیتا ہے
اُسی کی بادشاہی ہے اور اُسی کا نظام چلتا ہے
وہی تو سب کا خالق ہےاور وہی سب کا مالک ہے
تو یہ جسم بھی اُسی کا ہے اور مرضی بھی اُسی کی ہے

Rate it:
Views: 632
11 Mar, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets