Add Poetry

میرے فوجی جوانوں تم ابھی زندہ ہو

Poet: Samreen Akram By: Samreen Akram, riyadh ksa

 میرے فوجی جوانوں تم ابھی زندہ ہو
ہم تمہارے ساتھ ہیں تم ابھی زندہ ہو

پربتوں پر چڑھ کر حفاظت کرتے ہو تم ہماری
ہاں اب دعا کی باری ہے ہماری

خدا نے جس مٹی سے تمہیں بنایا ہے
آج اس مٹی نے ہمیں بھی آزمایا ہے

جسکے ساتھ قوم کی دعا ہو وہ کبھی تباہ نہیں ہوتا
ہم ابھی بھولے نہیں جسکے ساتھ خدا ہو تنہا نہیں ہوتا

فکر نا کرو کسی کو ہنسنے نہیں دیں گے تم پر
یہ دنیا تو تماشاٰئی ہے لیکن اللہ جو ہے ہم پر

کاش کہ اب کوئی معجزا ہو جائے
تمہاری تکلیف پر خوش ہونے والا برباد ہو جائے

میرا کوئی خون کا رشتہ نہیں پھر بھی بتا دیتی ہوں
وہ رشتہ جو بہت عظیم ہے دعا دیتی ہوں

تم سلامت رہو ہمیشہ کہ آن ہو تم ہماری
موت کو بھی ہرا پاؤ یہی دعا ہے ہماری

جانباز ہو تم یہ دنیا کو کرنا پڑیگا اقرار
بس اب آجاؤ سلامت کہ بہت ہوا انتظار

Rate it:
Views: 1095
20 Apr, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets