Add Poetry

میرے پاگل پیا میری چاہت نہ کر

Poet: By: M I Shaheer, Kasur

میرے پاگل پیا میری چاہت نہ کر

مجھے دیکھا نہ کر، مجھے سوچا نہ کر
میری بے خواب آنکھوں میں جھانکا نہ کر
میں تو کھو جاؤں گا مجھے ڈھونڈا نہ کر

میں ہوں باد صبا جو کہ رکتی نہیں
میں ہوں ایسی گھٹا جو برستی نہیں
میں ہوں ایسی لہر جس میں ہلچل نہیں
نہ تم کو ڈبو دیں یہ لہریں کہیں

میرے پاگل پیا ایسی خواہش نہ کر

میں وہ سپنا ہوں جو کبھی سچا نہ ہو
میں وہ امید جو کہ ادھوری رہے
میں وہ رستہ کہ جس کی نہ منزل ملے
میں وہ صحرا کہ جس میں بھٹک جاؤ گے

میرے پاگل پیا ایسے رستے نہ چل

میں ہوں ایسی کرن جو کہ بے نور ہے
میں ہوں ایسی ندی جو کہ خاموش ہے
میں تو وہ سیپ ہوں جس میں موتی نہیں
میں تو خوشبو ہوں جس کو بکھر جانا ہے

میرے پاگل پیا میرا پیچھا نہ کر

میں تو وہ شام ہوں جو کہ ڈھل جائے گی
میں تو وہ رات جس کا سویرا نہ ہو
میں تو وہ آگ ہوں جو دہکتی رہے
نہ میرے پاس آ تو بھی جل جائے گا

میرے پاگل پیا جا تو لوٹ جا
میرے پاگل پیا میری چاہت نہ کر

Rate it:
Views: 1549
09 Feb, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets